صحیح سالم
معنی
١ - تندرست، جس میں کوئی جسمانی عیب نہ ہو، بھلا چنگا۔ "اچھے بھلے صحیح سالم، مانگنے والے میری سمجھ میں نہیں آتے۔" ( ١٩٨٣ء، سفر مینا، ٢٥٦ ) ٢ - جوں کا توں، پورا کا پورا، پورا اور کامل، زندہ اور سلامت۔ (ماخوذ: نوراللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق دو اسمائے صفت 'صحیح' اور 'سالم' کے ملنے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٣ء کو "سفرِ مینا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تندرست، جس میں کوئی جسمانی عیب نہ ہو، بھلا چنگا۔ "اچھے بھلے صحیح سالم، مانگنے والے میری سمجھ میں نہیں آتے۔" ( ١٩٨٣ء، سفر مینا، ٢٥٦ )